28 جولائی، 2022، 11:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84836903
T T
0 Persons

لیبلز

دنیا کے فائر فائٹرز کی فری اسٹائل کشتی ٹورنامنٹ میں ایرانی کھیلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

لندن، ارنا - ایرانی کھیلاڑیوں نے دنیا کے فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں کے فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایرانی کھیلاڑیوں نے ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقدہ فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں کے فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں 3طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

علی ابراہیمی، حمید رخشانی، کاظم مختاری اور مہدی یکہ نے 3 طلائی کے تمغے، علی اکبر رضایی  اور جواد عرفانی نے 2 چاندی کے تمغے اور محمد حسامی نے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

دنیا کے فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں کے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا دنیا کے 70 ممالک کی شرکت سے 22 سے 31 جولائی تک انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .